امریکی نائب صدر اورافغان صد رکی باچاخان یونیورسٹی پر حملے کی مذمت ، جانی نقصان پر گہرے افسوس کا اظہار

وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات میں دونو ں رہنماؤں کا افغان مفاہمتی عمل کا جائزہ ، 4فریقی مشاورتی گروپ کے 2اجلاسوں کی پیش رفت پر اظہار اطمینان

جمعرات 21 جنوری 2016 19:24

ڈیووس/اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 جنوری۔2016ء) امریکی نائب صدر جوبائیڈن اورافغان صدر اشرف غنی نے چارسدہ میں باچاخان یونیورسٹی پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے واقعہ میں جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، دونوں رہنماؤں نے دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف پاکستانی قوم کے خلاف پاکستانی قوم کے عزم کو خراج تحسین کیا،جمعرات کو ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق ڈیووس میں وزیر اعظم نوازشریف سے امریکی نائب صدر جوبائیڈن اور افغان صدر اشرف غنی نے ملاقات کی ، ملاقات میں افغانستان میں امن اور مفاہمتی عمل کا جائزہ لیا گیا۔

ملاقات میں کہا گیا کہ افغانستان میں مفاہمت کیلئے 4فریقی مشاورتی گروپ کے 2اجلاسوں کی پیش رفت پر اظہار اطمینان کیا گیا ، تینوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ افغانستان میں امن اور مفاہمت توجہ کا مرکز ہوگا۔

(جاری ہے)

ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ امن اور مفاہمتی عمل افغانستان اور پورے خطے کے مفاد میں ہے،تینوں رہنماؤں کی ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی ۔ ترجمان کے مطابق نائب صدر جوبائیڈن اور صدراشرف غنی نے چارسدہ حملے کی مذمت کی دونوں رہنماؤں کا واقعہ میں جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف پاکستانی قوم کے عزم کو خراج تحسین پیش کیا

متعلقہ عنوان :