خلیجی ممالک نے مشترکہ میزائل ڈیفنس سسٹم کے استعمال پر سنجیدگی سے غور شروع کر دیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 21 جنوری 2016 19:30

خلیجی ممالک نے مشترکہ میزائل ڈیفنس سسٹم کے استعمال پر سنجیدگی سے غور ..
ریاض(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 جنوری 2016ء) خلیجی ممالک نے مشترکہ میزائل ڈیفنس سسٹم کے استعمال پر سنجیدگی سے غور شروع کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق خلیجی ممالک کی جانب سے اپنے مضبوط دفاع کیلئے مشترکہ میزائل ڈیفنس سسٹم کے استعمال پر سنیجدگی سے غور شروع کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے بحرین کی افواج کے سربراہ کا کہنا ہے کہ خلیجی ممالک مشترکہ میزائل ڈیفنس سسٹم کیلئے پرعزم ہیں۔ ایران کی جانب سے خلیجی ممالک پر حملے کا ادراک کرنا ضروری ہے۔