زمبابوے کے فاسٹ باؤلر برائن ویٹوری کا باؤلنگ ایکشن مشکوک قرار

جمعرات 21 جنوری 2016 20:06

زمبابوے کے فاسٹ باؤلر برائن ویٹوری کا باؤلنگ ایکشن مشکوک قرار

کھلنا(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار21جنوری- 2016ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے زمبابوے کے لیفٹ آرم فاسٹ باؤلر برائن ویٹوری کو مشکوک ایکشن رپورٹ ہونے پر باؤلنگ کر وانے سے روک دیا ہے ۔25سالہ برائن ویٹوری کا باؤلنگ ایکشن بنگلہ دیش اور زمبابوے کے خلاف تیسرے ٹی ٹونٹی میچ کے دوران رپورٹ ہوا تھا ۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق برائن ویٹوری کو 14روز کے اندر اندر اپنا ایکشن ٹیسٹ کرواناہو گا جس کی رپورٹ آنے تک وہ باؤلنگ جاری رکھ سکیں گے ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب آئی سی سی نے نیدر لینڈ کے فاسٹ باؤلر احسان ملک کے باؤلنگ ایکشن کو اصلاح کے بعد قانونی قرار دیتے ہوئے دوبارہ باؤلنگ شروع کرنے کی اجازت دی ہے ۔ احسان ملک کے باولنگ ایکشن کو گزشتہ سال جولائی میں آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹونٹی کوالیفائر میچوں کے دوران مشکوک قرار دیا گیا تھا۔ ویٹوری 2011ء میں زمبابوے کی جانب سے ٹیسٹ سکواڈ کا حصہ بنے ، اب تک وہ زمبابوے کی جانب سے 4 ٹیسٹ میچز میں 12 وکٹیں ، 19 ون ڈے میچز میں 26 ، 11 ٹی ٹونٹی میچز میں 4 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں ۔