سپیکر کا قومی اسمبلی ہال میں اجلاس کے دوران بجلی کے بریک ڈاؤن کی تحقیقات کی ہدایت کی

جمعرات 21 جنوری 2016 20:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 جنوری۔2016ء) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی ہال میں اجلاس کے دوران بجلی کے بریک ڈاؤن کی تحقیقات کی ہدایت کی ہے جمعرات کو قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی جاری تھی کہ اس دوران ایوان کی بجلی چلی گئی۔

(جاری ہے)

بجلی بحال ہونے پر اسپیکر نے ہدایت کی کہ اس کی تحقیقات کرائی جائیں۔ وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف نے کہا کہ 3 بجکر 15 منٹ پر گدو میں ہماری ٹرانسمیشن لائن میں آگ لگی ہے جس کی وجہ سے لاہور، گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں ٹرپنگ ہوئی ہے، مرمت کا کام جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :