جی سی یو میں باچا خان یونیورسٹی چارسدہ کے شہداء سے یکجہتی واک کا انعقاد

دشمن بزدل اور تعلیم سے خوفزدہ ہے اس لیئے تعلیمی اداروں کو نشانہ بنا رہا ہے،لیکن ہم بالکل خوفزدہ نہیں:وائس چا نسلر

جمعرات 21 جنوری 2016 20:30

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 جنوری۔2016ء) گورنمنٹ کا لج یو نیورسٹی لاہورمیں باچا خان یونیورسٹی چارسدہ کے شہداء سے یکجہتی واک کا انعقاد،جس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ کی قیادت میں طلباء،سٹاف ممبران اور اساتذہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور اس غیر انسانی دہشت گردی کے واقع کی پُر ذور مذمت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وائس چانسلر حسن امیر شاہ کا کہنا تھا کہ دشمن بزدل اور تعلیم سے خوفزدہ ہے اس لیئے تعلیمی اداروں کو نشانہ بنا رہا ہے۔

لیکن ہم بالکل خوفزدہ نہیں اور روشن خیالی اور ترقی کی طرف اپناسفر جاری رکھیں گے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جی سی یو شعبہ فزکس کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ریاض احمد کا کہنا تھا کہ اساتذہ دہشت گردی کے خلاف متحد ہیں حکومت اور فوج دہشت گردی کے خاتمے کے لیئے تمام تر وسائل استعما ل کریں۔اس موقع پر طلباء نے بھی چارسدہ دہشت گردی کے واقع کی پُر ذور مذمت کی۔