دورہ ایران کے دوران ایرانی وزیر دفاع کی جانب سے آرمی چیف کے سلوٹ کا جواب نہ دینے کا انکشاف

muhammad ali محمد علی جمعرات 21 جنوری 2016 20:55

دورہ ایران کے دوران ایرانی وزیر دفاع کی جانب سے آرمی چیف کے سلوٹ کا ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 جنوری 2016ء) دورہ ایران کے دوران ایرانی وزیر دفاع کی جانب سے آرمی چیف کے سلوٹ کا جواب نہ دینے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف راحیل شریف سعودی ایران تنازعے کے حل کیلئے 2 روز قبل ایران کے 1 روزہ دورے پر پہنچے تھے۔

(جاری ہے)

تہران کے ائیرپورٹ پر ایرانی وزیرخارجہ اور وزیر دفاع کی جانب سے وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف راحیل شریف کا استقبال کیا گیا تھا۔ انٹرنیٹ پر آرمی چیف اور وزیراعظم کے استقبال کی ایک ویڈیو گزشتہ روز سے گردش کر رہی ہے۔ مذکورہ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ آرمی چیف راحیل شریف کی جانب سے سلوٹ کرنے پر ایرانی وزیر دفاع کی جانب سے اس کا جواب سلوٹ کرکے نہیں دیا گیا۔

دورہ ایران کے دوران ایرانی وزیر دفاع کی جانب سے آرمی چیف کے سلوٹ کا ..