سینٹ ، قائمہ کمیٹی پٹرولیم وقدرتی وسائل کی کمیٹی رپورٹ پیشی میں مزید 30روز کی مہلت

جمعرات 21 جنوری 2016 21:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 جنوری۔2016ء)سینٹ نے قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم وقدرتی وسائل کی کمیٹی رپورٹ پیش کرنے بارے مزید30یوم کی توسیع کردی ہے،گزشتہ روز قائمہ کمیٹی پٹرولیم کے چےئرمین سینیٹر میر اسراراللہ خان زہری نے تحریک پیش کی ہے کہ کمیٹی رپورٹ کی تیاری حتمی نہیں ہے کیونکہ ابھی صوبوں سے جوابات آنا باقی ہیں،لہٰذا ایوان مزید ایک ماہ کی مہلت دے جس کو ایوان نے منظور کرلیا ہے