وفاقی دارالحکومت میں کسی کنٹریکٹ یا ڈیلی ویجز اساتذہ کو فارغ نہیں کیا جارہا ہے،حکومت کی سینٹ کو یقین دھانی

1364 ڈیلی ویجز ملازمین سے ففٹی فیصد ہڑتال یہ ہیں باقی اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں وزیرمملکت برائے کیڈ طارق فضل چوہدری کا توجہ مبذول نوٹس پر اظہار خیال

جمعرات 21 جنوری 2016 21:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 جنوری۔2016ء)حکومت نے سینیٹ کو یقین دلایا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں کسی بھی کنٹریکٹ یا ڈیلی ویجز اساتذہ کو فارغ نہیں کیا جارہا ہے،ہائی کورٹ کے حکم پر ایک کمیٹی بن چکی ہے،سفارشات آنے پر من وعن عمل کیا جائے گا،وزارت خزانہ نے14کروڑ روپے کی گرانٹ دیدی ہے جس سے تنخواہیں ادا کی جارہی ہیں،1364 ڈیلی ویجز ملازمین سے ففٹی فیصد ہڑتال یہ ہیں باقی اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔

وزیرمملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی یقین دہانی پر منگل کو سینیٹر اعظم خان موسیٰ خیل نے توجہ مبذول کرانے کے نوٹس پر سینیٹ میں کہا کہ وفاق میں کئی دنوں سے اساتذہ کا احتجاج جاری ہے اور سکولوں کی تعلیم متاثر ہو رہی ہے،کنٹریکٹ ملازمین جنکو 15سال ہوچکے اب انہیں فارغ کرنے کی دھمکی دی گئی ہے جو کہ ناانصافی ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر مملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے ایوان کو بتایا کہ اسلام آباد میں ریگولر اساتذہ کی تعداد8076ہے اور ڈیلی ویجز اساتذہ کی تعداد1364 ہیں اور ان میں ففٹی فیصد افراد ہڑتال پر ہیں،بچوں کی تعلیم متاثر نہیں ہورہی ہے ہم پوری طرح سے آگاہ ہیں،انہوں نے ایوان کو یقین دلایا کہ ڈیلی ویجز ملازمین کے ساتھ کل بھی تھا اور آج بھی ہوں،کسی استاد کو فارغ نہیں کیا جائے گا،اساتذہ کی تنخواہ جو رکی ہوئی تھی وہ اب ان اساتذہ کو ملنا شروع ہوگئی ہے،14کروڑ روپے کی خطیر رقم وزارت خزانہ سے خصوصی اپیل پر حاصل کی ہے،ڈاکٹر طارق نے سینیٹ کو بتایا کہ مستقل کرنے کے حوالے سے ہائی کورٹ کے حکم پر ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو کہ اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہے جیسے انکی رپورٹ آجائے گی تو فیصلہ کرلیا جائے گا لیکن کسی صورت ہم ڈیلی ویجز ملازمین کو فارغ کرنے کے حق میں نہیں ہے۔