اسلام آباد سپورٹس بورڈنے قائد اعظم بین الصوبائی گیمز میں شرکت کے لئے تیاریاں شروع

جمعرات 21 جنوری 2016 21:08

اسلام آباد سپورٹس بورڈنے قائد اعظم بین الصوبائی گیمز میں شرکت کے لئے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 جنوری۔2016ء) اسلام آباد سپورٹس بورڈ نے قائد اعظم بین الصوبائی گیمز میں شرکت کے لئے تیاریاں شروع کر دی ہیں، اسلام آباد سپورٹس بورڈ کے سیکرٹری محمد اصغر نیازی نے گذشتہ روز گیمز کے حوالے سے اسلام آباد سپورٹس بورڈ کی نمائندگی کرنے والی ٹیموں کے نمائندوں کے ایک اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ قائد اعظم بین الصوبائی گیمز 4 اپریل سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہوگی،جس میں اسلام آباد سپورٹس بورڈکا کھیلوں کا دستہ بھر پور طریقے سے شرکت کرے گا، اجلاس میں فٹ بال، ہاکی، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، باکسنگ، کراٹے، ریسلنگ، اتھیلیٹکس، جوڈو، تائیکوانڈو، سکواش، لان ٹنیس اور والی بال کے نمائندوں نے شرکت کی،اصغر نیازی نے کہا کہ کھیلوں کی ٹیموں اور تربیتی کیمپس کی تیاری کے سلسلہ میں آئندہ اجلاس 25 جنوری کو ہوگا جس کی صدارت اسلام آباد سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر سپورٹس محمد علی کریں گے ۔