ایوان بالاکا قائمہ کمیٹیوں کو مزید موثربنانے کیلئے انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کراچی کے ماہرین سے مدد لینے کا فیصلہ
جمعرات 21 جنوری 2016 21:20
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 جنوری۔2016ء) ایوان بالا نیسینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں کو مزید موثر کرنے اور ٹھوس سفارشات مرتب کرنے میں معاونت فراہم کرنے کیلئے ملک کے نامور تعلیمی ادارے انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کراچی کی ماہرین کی ٹیم سے مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ جمعرا ت کو اس سلسلے میں چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں کونسل آف چیئرمین کا اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف کمیٹیوں کے سربراہان کے علاوہ انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کے چار رکنی وفد نے بھی شرکت کی اور اراکین کو اپنے نقطہ نظر سے آگاہ کیا۔
چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے ایوان بالا کے اس تاریخی اقدام بارے شرکاء کو آگاہ کیا اور کمیٹیوں کے نظام کو موثر بنانے میں اس کی اہمیت کو جاگر کیا۔(جاری ہے)
اجلاس کے دوران شرکاء نے انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کی ٹیم کو کھل کر اپنی رائے دی اور ان پہلوؤں کی نشاندہی کی جہاں پر خصوصی معاونت کی ضرورت ہے۔اجلاس میں دیگر دوسرے مسائل پر بھی تفصیلی غورو خوض کیا گیا ا ور اراکین سے مشاورت کی گئی۔
سیکرٹری سینیٹ امجد پرویز ملک نے کونسل آف چیئرمین کے شرکاء کو سینیٹ کے قواعدو ضوابط میں ترامیم اور دیگر اہم اقدامات کے بارے میں تفصیلی طور پر آگاہ کیا ۔اراکین سینیٹ نے چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ان اقدامات کی بدولت ایوان بالا کے وقار میں مزید اضافہ ہوا ہے اور کمیٹیوں کو موثر کردار ادا کرنے میں مدد ملی ہے۔ اجلاس میں سینیٹرز سید مظفر حسین شاہ،مشاہد حسین سید،سلیم مانڈوی والا،لیفٹنٹ جنرل (ر) عبد القیوم ،ظفر اقبال جھگڑا ،عثمان سیف اﷲ خان،سید شبلی فراز،کبیر احمد محمد شاہی،سردار فتح محمد محمد حسنی،میر حاصل خان بزنجو،محمد عثمان خان کاکڑ،محسن عزیز،جاوید عباسی،یوسف بادینی،ہدایت اﷲ،شاہی سید،سجاد حسین طوری،تنویر الحق تھانوی،ڈاکٹر راحیلہ مگسی،نزہت صادق،پروفیسر ساجد میر،ایڈوکیٹ محمد داؤد خان اچکزئی، رحمان ملک ،حمد اﷲ نے شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.