نیب نے ڈی ایچ اے سکینڈل میں بر یگیڈیئر ریٹائرڈ جاوید اقبال سمیت 3 ملزمان گرفتار‘ عدالت سے 3 روہ جسمانی ریمانڈ حاصل

جمعرات 21 جنوری 2016 21:25

نیب نے ڈی ایچ اے سکینڈل میں بر یگیڈیئر ریٹائرڈ جاوید اقبال سمیت 3 ملزمان ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 جنوری۔2016ء) نیب نے ڈی ایچ اے سکینڈل میں بر یگیڈیئر ریٹائرڈ جاوید اقبال سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا‘ملزمان کو عدالت پیش کر کے ان کا تین جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا ۔ نیب نے ڈی ایچ اے اسلام آباد کے سابق ایڈمنسٹریٹر بر یگیڈیئر ریٹائرڈ جاوید اقبال ،پراجیکٹ ڈائریکٹر کرنل ریٹائرڈ صباحت قدیر بٹ اور نجی کمپنی کے سربراہ وسیم اسلم کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

ملزمان پراختیارات کے غلط استعمال اور زمین کے مالکان کو ادائیگی کے بغیر الاٹمنٹ سر ٹیفکیٹ فروخت کرنے کا الزام ہے۔ نیب حکام کے مطابق ملزمان نے نجی کمپنی کے ساتھ مل کر زمین کی الاٹمنٹ کے غیر قانونی سر ٹیفکیٹ فروخت کرکے معاہدے کی خلاف ورزی کی جس سے ڈیفنس ہاوسنگ اتھارٹی اسلام آباد کو اربوں روپے کا نقصان ہوا ۔ نیب نے ملزمان کو احتساب عدالت میں پیش کر کے ان کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نیب راولپنڈی نے ڈی ایچ اے سکینڈل کی تحقیقات کا دائرہ کار مزید وسیع کر دیا ہے اور ملزمان سے تفتیش کے بعد مزید گرفتاریاں متوقع ہیں

متعلقہ عنوان :