تاجر برادری کا باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گردوں کے حملے کی شدیدمذمت ، قو می ایکشن پلان کے مکمل نفاذ کا مطالبہ
جمعرات 21 جنوری 2016 21:29
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 جنوری۔2016ء) تاجر برادری نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں منعقدہ ایک اجلاس میں باچا خان یورنیورسٹی چارسدہ میں ہونے والے دہشت گردو ں کے سفاکانہ حملے کی پرزور انداز میں مذمت کی اور حکومت سے مطالبہ کیاکہ وہ دہشت گردی کے مسئلے سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لئے قومی ایکشن پلان کے مکمل نفاذ کو یقینی بنائے تاکہ ملک کو دہشت گردی سے پاک کیا جا سکے انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک کے تمام تعلیمی اداروں کو فول پروف سیکورٹی کی فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ اس طرح کے افسوس ناک واقعات مستقبل میں دوبارہ پیش نہ آسکیں انہوں نے حملے میں شہید اور زخمی ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہا ر کیا۔
اسلام آباد چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عاطف اکرام شیخ ، سنیئر نائب صدر شیخ پرویز احمد اور نائب صدر شیخ عبدالوحید نے کہا کہ دہشت گردوں کی اس طرح کی بزدلانہ کاروائیاں حکومت اور مسلح افواج کے دہشت گردی کا صفایا کرنے کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں اور یقین دلایا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ملک بھر کی تاجر برادری حکومت ، مسلح افواج اور سیکورٹی ایجنسیز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ملک سے سیاسی تقسیم اور افراتفری کا خاتمہ چاہتے ہیں، وزیر اعظم
-
اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی وکلا سے جیل میں ملاقات کی درخواست نمٹا دی
-
ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والوں کے ساتھ سختی سے پیش آئیں گے،سرفراز بگٹی
-
سرکاری تقریبات میں پروٹوکول کیلئے سرخ قالین بچھانے پر پابندی عائد
-
علی امین گنڈا پور نے صوبے میں مستحق افراد کو 1 ارب سے زائد عید پیکیج دینے کی منظوری دیدی
-
تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے عمران خان کے وکلاءکی کارکردگی پر سوالات اٹھا دئیے
-
پی ٹی آئی رہنماءعامر ڈوگر کو عمرے پر جانے کی اجازت مل گئی
-
گوجرانوالہ،سفاک چچا اور چچی کامبینہ طورپربچے پرڈنڈوں سے تشدد،7سالہ بچہ جاں بحق
-
شہبازشریف نے پی پی 164میں ضمنی انتخاب کیلئے رانا راشد منہاس کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا
-
پی آئی اے پرواز کی خاتون فضائی میزبان کو ٹورنٹوائیرپورٹ پر حراست میں لے لیاگیا
-
بھارت: سیاسی رہنما مختار انصاری کی موت فطری یا 'قتل'؟
-
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیلِ نو کر دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.