پاکستان میں دہشت گردی افغانستان کے ذریعے ہورہی ہے،” را“ ملوث ہے،جمیل ملک
جمعرات 21 جنوری 2016 22:19
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 جنوری۔2016ء) پاکستان جمہوری اتحاد کے مرکزی صدرمحمد جمیل ملک نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی افغانستان کے ذریعے ہورہی ہے جس میں بھارت کی خفیہ ایجنسی” را“ ملوث ہے، یہاں ایک بیان میں انہوں نے کہا سانحہ آرمی پبلک سکول کے بعد سانحہ چارسدہ کی کڑیاں بھی افغانستان سے جاملتی ہیں ،باچاخان یونیورسٹی پر حملہ کرنیوالے دہشت گردوں کوافغانستان سے ہی ہدایات دی جارہی تھیں،پاکستان کے باربار مطالبہ کے باوجود افغان حکومت نے ابھی تک مطلوب دہشت گردوں کو پاکستان کے حوالے نہیں کیا ، ان مفروردہشت گردلیڈروں کو ہی پاکستان میں دہشت گردی کیلئے استعمال کیا جارہا ہے،انہوں نے کہا افغان حکومت کے بھارت سے انتہائی دوستانہ تعلقات ہیں اور بھارت کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی ”را“ کے اہم عہدیدار بھی افغانستان میں موجود ہیں، باچا خان یونیورسٹی پر حملے کے کچھ ہی دیر بعد بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا مذمتی بیان محض ایک ڈھکوسلا ہے،ہمیں دہشت گردی کیخلاف حکمت عملی میں بہتری لانے کیلئے حالات و واقعات کا ازسر نو جائزہ لینا ہوگا،پاکستان چونکہ دنیا کی ساتویں ایٹمی قوت ہے اسلئیے امریکہ،اسرائیل اور بھارت اسے دہشت گردی کے ذریعے کمزور کرنے کی سازشوں میں مصرو ف ہیں
مزید اہم خبریں
-
وزیرخزانہ کی ورلڈ بینک کے علاقائی نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مسٹر مارٹن رائزر سے ملاقات
-
ضمنی الیکشن کے دوران دفعہ 144 کا نفاذ عدالت میں چیلنج
-
نارووال میں نوجوان کی ہلاکت پر پنجاب حکومت نے وضاحتی بیان جاری کر دیا
-
ضمنی انتخابات، پنجاب میں پولنگ کے سامان کی ترسیل کی کوریج پر پابندی عائد
-
عمران خان نے پیغام دیا ہے21اپریل کو ووٹ کی حفاظت کریں،علیمہ خان
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.