انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کے گرفتار ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کردی
جمعرات 21 جنوری 2016 22:40
اسلام آباد ۔ 21 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 جنوری۔2016ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج سید کوثر عباس ذیدی نے متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم)کے رہنماء ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کے الزام میں گرفتار دو ملزمان خالد شمیم اور محسن علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں مذید 14 روز ہ توسیع کرتے ہوئے چار فروری کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔
عدالت نے ملزمان کے اہل خانہ سے ملاقات کی درخواست پر بھی سپرٹینڈینٹ اڈیالہ جیل سے پیر تک رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے ۔عدالت نے ملزمان اور اہلخانہ کی احاطہ عدالت میں ملاقات کی بھی اجازت دی ہے۔ جمعرات کو ملزمان شمیم اختر اور محسن علی کا جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر ایف آئی اے نے ملزمان کو عدالت میں پیش کیا تو ایف آئی اے کے پراسیکوٹر شہزاد ظفر نے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی درخواست دی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے ملزمان کے 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے ملزمان کو چار فروری کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کردیا ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ہالینڈ کی سفیر مسز ہینی ڈی وریس کی ملاقات، ڈچ کمپنیوں کوسرمایہ کاری کی دعوت
-
عمران خان کو ریاستی اداروں کے خلاف بیانات سے اجتناب برتنے کے حکم پر تنقید و سوالات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.