اسلام آباد ہائیکورٹ نے خاتون ڈاکٹر کا لائسنس معطل کرنے کیخلاف دائر درخواست پر رجسٹرار پی ایم ڈی سی کو طلب کرلیا

جمعرات 21 جنوری 2016 22:40

اسلام آباد ۔ 21 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 جنوری۔2016ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے خاتون ڈاکٹر کا لائسنس معطل کرنے کیخلاف دائر درخواست پر رجسٹرار پی ایم ڈی سی کو طلب کر تے ہوئے سماعت دو فروری تک ملتوی کردی ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو عدالت عالیہ کے جسٹس محمد عامر فاروق پر مشتمل سنگل بینچ نے درخواست گزار ڈاکٹر روبینہ کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی تو درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ اٹھائیس ستمبر 2014ء کو ڈاکٹر روبینہ کا لائسنس منسوخ کیا گیا جوکہ غیر قانونی ہے انیس مارچ 2014ء کو پی ایم ڈی سی کے اختیارات ختم ہو گئے تھے۔

پی ایم ڈی سی کی کوئی ذاتی حیثیت باقی نہیں رہی تھی۔ میڈیکل لیگل رپورٹ میں کلریکل مسٹیکس کو بنیاد بنا کر خاتون کے لائسنس کو معطل کیا گیا تھا، مقامی عدالت نے کریکل مسٹیکس پر اصلاح کرلی تھی۔ مارچ 2015ء سے ڈاکٹر روبینہ کو تنخواہ نہیں ملی۔ پی ایم ڈی سی کیجانب سے عدالت میں پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر رجسٹرار پی ایم ڈی سی کو ذاتی حیثیت پر طلب کرکے سماعت یکم فروری تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :