وزیر داخلہ چوہدری نثار نے عمران فاروق قتل کیس کے ملزم خالد شمیم کےگارڈ کے پولیس انچارج کو معطل کر دیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 21 جنوری 2016 23:04

وزیر داخلہ چوہدری نثار نے عمران فاروق قتل کیس کے ملزم خالد شمیم کےگارڈ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 جنوری 2016ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار نے عمران فاروق قتل کیس کے ملزم خالد شمیم کےگارڈ کے پولیس انچارج کو معطل کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ایم کیو ایم کے مقتول رہنما عمران فاروق کے کیس کے ملزم خالد شمیم کے اعترافی بیان کے میڈیا پر آنے کا نوٹس لے لیا ہے۔ وزیر داخلہ نے ملزم خالد شمیم کےگارڈ کے پولیس انچارج کو معطل کر دیا ہے۔ وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ اسے ایک عدالتی کیس ہی رہنے دیا جائے۔ کسی کو اس کیس کا میڈیا سرکس بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔