وزیراعظم کی (کل ) ڈیووس سے وطن واپسی اور چارسدہ دہشتگرد حملے کے زخمیوں کی عیادت کیلئے پشاور کے دورے کاامکان

جمعرات 21 جنوری 2016 23:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21جنوری۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف کے ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے بعد (کل) وطن واپس پہنچنے اور چارسدہ دہشتگرد حملے کے زخمیوں کی عیادت کے لئے پشاور کے دورے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف دور روز قبل سعودی عرب اور ایران کے دورہ کے بعد عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے لئے سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس پہنچے تھے جہاں انہوں نے امریکہ کے نائب صدر جوبائیڈن، افغانستان کے صدر اشرف غنی ، آذربائیجان کے صدر اور دیگر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں جبکہ انہوں نے جمعرات کو عالمی اقتصادی فورم سے بھی خطاب کیا۔

ذرائع کے مطابق توقع ہے کہ وزیراعظم ڈیووس کا دورہ مکمل کرنے کے بعد (کل) جمعہ کو وطن واپس پہنچیں گے اور وہ پشاور کا دورہ کرینگے جہاں وہ باچا خان یونیورسٹی چارسدہ پر دہشتگرد حملے میں زخمی ہونے والے افرادکی عیادت کریں گے اور صوبے میں امن وامان کے حوالے سے اجلاس کی بھی صدارت کرینگے۔

متعلقہ عنوان :