افغانستان کی ٹیلی کام کمپنیوں کی سمیں پاکستان میں کام نہیں کرتیں: پی ٹی اے

muhammad ali محمد علی جمعہ 22 جنوری 2016 00:24

افغانستان کی ٹیلی کام کمپنیوں کی سمیں پاکستان میں کام نہیں کرتیں: پی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 جنوری 2016ء) پی ٹی اے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ افغانستان کی ٹیلی کام کمپنیوں کی سمیں پاکستان میں کام نہیں کرتیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی پر حملہ کرنے والے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا تھا۔ ہلاک کیے گئے دہشت گردوں سے 2 موبائل فونز برآمد ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

ان موبائل فونز سے متعلق سیکورٹی اداروں کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ ان میں افغانستان کی ٹیلی کام کمپنی کی سمیں موجود تھیں جن پر کالیں آ رہی تھیں۔

تاہم اس حوالے سے پاکستان ٹیلی اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ بیان نے معاملے کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔پی ٹی اے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ افغان سمیں پاکستان میں کام نہیں کرتی ہپں۔ پاکستان میں افغان سموں کی رومنگ 2014 میں بند کر دی گئی تھی۔ تاہم چمن، فاٹا اور پاک افغان سرحدی علاقوں میں افغانستان کی ٹیلی کام کمپنیوں کے سگنل آتے ہیں۔ اس کی وجہ سرحد کے قریب لگے ٹاورز ہو سکتے ہیں۔