تیسر ا ٹی ٹونٹی :پاکستان کا ٹاس جیت کر باؤلنگ کرنے کا فیصلہ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 22 جنوری 2016 10:38

تیسر ا ٹی ٹونٹی :پاکستان کا ٹاس جیت کر باؤلنگ کرنے کا فیصلہ

ویلنگٹن(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار22جنوری- 2016ء)پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف آخری اور فیصلہ کن ٹی ٹونٹی میچ میں ٹاس جیت کر با ؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں اور کپتان شاہد آفریدی کے مطابق فاسٹ باؤلر عمر گل اور صہیب مقصود کی جگہ محمد رضوان اور انور علی کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے ۔ آفریدی کے مطابق ٹیم نے دوسر ے میچ میں کی گئی غلطیوں سے سبق سیکھا ہے اور آج کے میچ میں ٹیم سیریز اپنے نام کر نے کی بھرپور کوشش کرے گی ۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے او ر ٹوڈ ایسٹل کی جگہ ٹرینٹ بولٹ کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے ۔ واضح رہے کہ تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز 1-1 سے برابر ہے ، پہلے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست سے دوچار کیا تھا جب کہ دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو آؤٹ کلاس کیا تھا ۔

تیسرے ٹی ٹونٹی میچ کے لائیو سکور سے اپ ڈیٹ رہنے کے لیے لنک پر کلک کریں