ملک کے مختلف حصوں میں دھند کا راج ، متعدد شہروں میں درجہ حرارت منفی سینٹی گریڈ کو چھونے لگا
جمعہ 22 جنوری 2016 11:24
اسلام آباد/پشاور /ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 جنوری۔2016ء ) ملک کے مختلف حصوں میں دھند کا راج برقرار رہا ، سردی نے بھی لوگوں کے کڑاکے نکال دیئے۔ سکردو کا درجہ حرارت منفی بارہ ڈگری سینٹی گریڈ کو چھونے لگا۔ لاہور سمیت بعض شہروں میں سورج گویا روٹھ ہی گیا۔ موسم کا حال بتانے والوں نے مزید چند دن شدید سردی کی لہر جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
جدھر دیکھیں دھند ہی دھند اور رگوں میں خون جما دینے والی سردی کاراج ، اسلام آباد سے پشاور موٹر وے پر حد نگاہ پندرہ سے بیس میٹر رہی۔ موٹر وے پولیس نے ڈرائیورز کو فوگ لائٹس استعمال کرنے کی ہدایت کی ۔ شدید دھند نے جڑواں شہروں پر بھی تا حدنگاہ چادر تان لی ، شہر اقتدار کا ہر منظر دھندلا گیا۔ نیشنل ہائی وے پر چیچہ وطنی سے ملتان تک ہر طرف گہری دھند کی وجہ سے ٹریفک رینگنے لگی۔(جاری ہے)
مزید موسم کی خبریں
-
ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
-
محکمہ موسمیات خیبرپختونخوا کی آئندہ ہفتے بارشوں اور برفباری کی پیشن گوئی
-
کراچی میں سردی کی لہر برقرار، درجہ حرارت 10ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ
-
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار
-
محکمہ موسمیات کی آئندہ ہفتہ شہر لاہور میں بارش کی پیش گوئی
-
25 فروری کو آنے والے سسٹم کے زیراثرکراچی میں بھی بارش کا امکان
-
ملک کے بالائی، وسطی علاقوں میں 17 سے 21 فروری تک بارشوں کی پیشگوئی
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں موسلادھار بارش سے سردی میں اضافہ
-
31جنوری سے 4فروری تک بارش اورپہاڑوں پر برف باری پیشگوئی
-
ہفتہ کے روز سے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی توقع
-
کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست، ایئرکوالٹی انڈیکس 241ریکارڈ
-
کراچی نے آلودگی میں دنیا کے تمام شہروں کو پیچھے چھوڑ دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.