افغان حکومت نے باچا خان یونیوسٹی حملے میں افغانستان کی سر زمین استعمال ہونے کا امکان مسترد کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 22 جنوری 2016 11:40

افغان حکومت نے باچا خان یونیوسٹی حملے میں افغانستان کی سر زمین استعمال ..

کابل (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 جنوری 2016ء) : افغان حکومت نے چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی پر ہونے والے حملے میں افغانستان کی سر زمین استعمال ہونے کا امکان مسترد کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق افغان صدر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ افغانستان کسی دہشت گرد گروپ کو سپورٹ نہیں کرتا، انہوں نے کہا کہ افغانستان نے کسی دہشت گرد گروپ کو پناہ بھی نہیں دی۔ واضح رہے کہ پاک فوج نے باچا خان یونیورسٹی حملے کی ابتدائی تحقیقات میں افغانستان سے ایک کال ٹریس کی تھی جس کے بعد پاک فوج کے سر براہ جنرل راحیل شریف نے گذشتہ روز ان معلومات سے متعلق افغان حکام کو مطلع کرتے ہوئے تحقیقات میں مکمل تعاون کی استدعا بھی کی تھی تاہم اب افغان حکومت نے اس امکان کو ہی مسترد کر دیا ہے۔