پاکستانی فٹبالر محمد عادل کو مالٹا فٹبال کلب پیمبروک ایتھلیٹا نے کھیلنے کی دعوت د ے دی

جمعہ 22 جنوری 2016 12:21

پاکستانی فٹبالر محمد عادل کو مالٹا فٹبال کلب پیمبروک ایتھلیٹا نے کھیلنے ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 جنوری۔2016ء)پاکستانی فٹبالر محمد عادل کو مالٹا کے فٹبال کلب پیمبروک ایتھلیٹا نے کھیلنے کی دعوت دی ہے۔محمد عادل اس سے قبل کرغستان کے کلب ڈورڈئی کی طرف سے دو سال کھیلے تھے اور ان کی غیرمعمولی کارکردگی سے متاثر ہوکر پیمبروک نے انہیں مالٹا بلایا ہے جہاں وہ ٹرائلز دینے کے بعد مالٹا کی پریمئر لیگ میں حصہ لیں گے۔

بائیس سالہ محمد عادل نے کہا ہے کہ یہ ان کے لیے اعزاز کی بات ہے کہ کسی یورپی ملک کے کلب نے انہیں کھیلنے کا موقع فراہم کیا ہے اور انہیں یقین ہے کہ اس سے ان کے کھیل میں مزید بہتری آئے گی۔محم اپنے ایک انٹرویو کے دوران د عادل کا کہنا ہے کہ پاکستان کی فٹبال تباہ و برباد ہوچکی ہے اور ایسے میں یہ ان کی خوش قسمتی ہے کہ انہیں ملک سے باہر اپنی صلاحیتوں کیاظہار کا موقع مل رہا ہے پاکستانی فٹبال میں اختیارات کی جنگ نے فٹبالرز کی مایوسی کو انتہا پر پہنچادیا ہے کیونکہ انہیں کھیلنے کے مواقع بھی نہیں مل رہے ہیں اور معاشی طور پر بھی وہ مشکلات سے دوچار ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس سے زیادہ بدقسمتی اور کیا ہوسکتی ہے کہ پاکستانی فٹبال ٹیم بھارت میں ہونے والی ساف چیمپئن شپ میں حصہ نہ لے سکی جس کی وجہ سے دو سال بعد پاکستان کو اس چیمپئن شپ کی میزبانی کا موقع بھی ہاتھ سینکل گیا۔انہوں نے کہا کہ پڑوسی ممالک تواتر سے انٹرنیشنل اور دوستانہ میچز کھیل رہے ہیں لیکن پاکستانی فٹبالرز ان میچوں کو ترس رہے ہیں۔محمد عادل نے کہا کہ ڈورڈئی کلب سے کھیلنے کا تجربہ ان کے لیے بہت مفید رہا۔پاکستان کے انتہائی تجربہ کار کوچ طارق لطفی کا کہنا ہے کہ محمد عادل باصلاحیت کھلاڑی ہیں جن کے پاس سپیڈ اور بال کنٹرول ہے اور وہ کسی بھی ٹیم کے دفاع کے لیے مشکلات پیدا کرسکتے ہیں۔

پاکستانی فٹبالر محمد عادل کو مالٹا فٹبال کلب پیمبروک ایتھلیٹا نے کھیلنے ..