بگ بیش لیگ ، عثمان خواجہ کی جارحانہ سنچری
جمعہ 22 جنوری 2016 12:22
ایڈیلیڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 جنوری۔2016ء) پاکستانی نڑاد آسٹریلوی کھلاڑی عثمان خواجہ نے جارحانہ سنچری کی مدد سے بگ باش لیگ کے سیمی فائنل میں سڈنی تھنڈرز کو کامیابی دلا کر پہلی دفعہ فائنل میں پہنچا دیا۔آسٹریلیا کی ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی لیگ بگ باش کا پہلا سیمی فائنل ایڈیلیڈ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز اور سڈنی تھنڈرز کے درمیان کھیلا گیا جہاں میزبان کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں الیکس روز کے 47 رنز کے بدولت 7 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنا سکی، سری لنکا کے سابق کپتان مہیلا جے وردھنے بھی خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اور 7 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔بریڈ ہوج نے 14 رنز بنائے جبکہ مچل نیسر 27 اور عادل راشد 14 رنز بنا کر نمایاں رہے۔(جاری ہے)
سڈنی تھنڈر کلنٹ میک کے نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
160 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سڈنی تھنڈر کی جانب سے عثمان خواجہ اور شین واٹسن نے بیٹنگ کا آغاز کیا اور 57 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا جس میں واٹسن کا حصہ محض سات رنز کا تھا۔واٹسن کے بعد مائیکل ہسی میدان میں اترے تاہم 87 کے اسکور پر ان کی اننگ بھی تمام ہوئی.لیکن دوسرے اینڈ پر موجود عثمان خواجہ نے اپنی بہترین بیٹنگ جاری رکھی اور ٹیم کو 8 وکٹوں سے فتح دلا کر پہلی دفعہ فائنل میں پہنچنے کا اعزاز دلایا۔عثمان خواجہ نے59 گیندوں پر 3 چھکوں اور 13 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 104 رنز بنائے، ہنری نکولس نے 35 رنز بنا کر عثمان کا بھرپور ساتھ دیا۔عثمان خواجہ کو جارحانہ سنچری پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔بگ بیش لیگ کا فائنل 24 جنوری کو کھیلا جائے گا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.