اسقاط حمل کا اشتہار ،بالی ووڈ اداکارہ پونم پانڈے کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر

جمعہ 22 جنوری 2016 12:34

اسقاط حمل کا اشتہار ،بالی ووڈ اداکارہ پونم پانڈے کیخلاف ہتک عزت کا ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 جنوری۔2016ء) بالی ووڈ اداکارہ پونم پانڈے اکثر اوقات اپنے بولڈ بیانات اور آیٹم سانگز کی وجہ سے شہ سرخیوں کا حصہ بنی رہتی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ہفتے ایک ویب سائٹ کی طرف سے اداکارہ کے اسقاط حمل کی خبر شائع کی گئی تھی جس کے خلاف اداکارہ نے ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

اداکارہ کی طرف سے مذکورہ دعوے میں 100 کروڑ روپے ہرجانے کا بھی مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

پروڈکش ہاوٴس کو لیگل نوٹس جاری کیا جا چکا ہے۔ ویب سائٹ کی طرف سے اداکارہ کے متعلق جعلی خبر 19 جنوری کے روز شائع کی گئی تھی۔ خبر کے شائع ہوتے ہی اداکارہ کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹویٹر پر تردیدی بیان جاری کر دیا گیا تھا۔ علاوہ ازیں انھوں نے ایک اور ٹویٹ میں ہتک عزت کے دعوے اور ہرجانے کی رقم کے بارے میں معلومات بھی شیئر کی تھیں۔