دنیا بھرسے ملنے والی محبت پر خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں،شاہ رخ خان
جمعہ 22 جنوری 2016 12:39
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 جنوری۔2016ء) بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان شاندار اداکار ی کے ساتھ ساتھ لاتعداد مداح بنا چکے ہیں اور وہ اپنے مداحوں کے قریب رہنا چاہتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ اب وہ اپنے مداحوں سے رابطے کے لیے ویڈیو لنک کا سہارا لیں گے۔
(جاری ہے)
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان جو اپنی جانداراداکاری کی بدولت بالی ووڈ کے بادشاہ ہونے کے ساتھ ساتھ لاتعداد مداح رکھتے ہیں اور اب مداحوں سے قریب رہنے کے لیے انہوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے براہ راست بات چیت کا فیصلہ کیا ہے، کنگ خان کے مداح اب انہیں براہ راست مشورے دینے کے علاوہ ان سے سوالات بھی کرسکیں گے۔
اسی حوالے سے شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ دنیا بھرسے ملنے والی محبت پر خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں، مداحوں کو محض مداح کہنا کافی نہیں ہے بلکہ میں ہمیشہ ایسا موقع تلاش کرتا ہوں کہ میں بھی انہیں اتنی ہی محبت دے سکوں جتنی مداحوں کی جانب سے مجھے ملتی ہے۔ کنگ خان نے مزید کہا کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹس بہترین ذریعہ ہے جہاں وہ اپنے شائقین سے قریب اور مشورے لے سکتے ہیں اس لئے اس لیے میں نے ویڈیو لنک کا سہارا لینے کا فیصلہ کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
مزاحیہ اداکارمنورظریف کی برسی29 اپریل کو منائی جائیگی
-
اداکارہ تمنا بھاٹیہ کو سائبرکرائم سیل نے طلب کرلیا
-
ایک شادی سے ہی خوش ہوں، باقی کو بھی ایک پر اکتفا کرنا چاہیے، ابرارالحق
-
اداکارہ ایشا دیول کو ہونٹوں کی سرجری کروانا مہنگا پڑگیا
-
اداکارہ پریتی زنٹا کی طویل عرصے کے بعد بڑی اسکرین پر واپسی
-
راکھی ساونت کی ضمانت مسترد ہونے پرعادل خان کا بیان سامنے آگیا
-
اداکارہ روینہ ٹنڈن کا بیٹی کو شادی کیلئے جلد بازی نہ کرنے کا مشورہ
-
نازش جہانگیرنے بابراعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا
-
اداکارہ ایمن خان کو یو اے ای کا گولڈن ویزہ مل گیا
-
ریمبو اور صاحبہ نے شادی کے لیے وظیفے شروع کر دیے تھے، نشو بیگم
-
پاکستانی ٹک ٹاکراسامہ بھلی کی نجی ویڈیوزلیک
-
پاکستان کے نامور صداکار اور میزبان طارق عزیز کا یوم پیدائش 28 اپریل کو منایا جائیگا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.