نیشنل ایکشن پلان پر من و عن عمل نہ کرنے سے بچوں کی قربانیاں رائیگا ں جارہی ہیں، سینیٹر زاہد خان
جمعہ 22 جنوری 2016 14:12
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 جنوری۔2016ء) عوامی نیشنل پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات سینیٹر زاہد خان کہا ہے کہ آرمی پبلک سکول کے شہدا اور زخمیوں کے لواحقین کا جوڈیشل کمیشن قائم کرنے کا مطالبہ پورا نہیں ہوااور باچا خان یونیورسٹی چارسدہ کو دہشت گردوں نے اساتذہ اور طلباء کے خون سے نہلا دیا۔سینیٹر زاہد خان نے سوال اٹھایا ہے کہ چار انتخابی حلقوں کیلئے کمیشن قائم ہو سکتا ہے تو معصوم بچوں اور قابل احترام اساتذہ اکرام کے خون ناحق کیلئے جوڈیشل کمیشن کیوں قائم نہیں کیا جاسکتا ۔
سینیٹر زاہد خان نے جمعہ کو اپنے بیان میں مزید کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر من و عن عمل نہ کرنے کی وجہ سے بچوں کی قربانیاں رائیگا ں جارہی ہیں قوم کب تک معصوم بچوں کی قربانیاں دیتی رہے گی ۔(جاری ہے)
حملے کی پیشگی اطلاع کے باوجود دہشت گردانہ کارروائی کو نہ روکنا صوبائی حکومت کی ناکامی ہے مرکزی اور صوبائی حکومتیں نیشنل ایکشن پلان پر عمل کریں تو دہشت گردی اور دہشت گردوں کے مدد گاروں کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے ۔
سینیٹر زاہد خان نے کہا کہ حملے کوروکنے کی پیش بندی نہ کرنے اور حملہ روکنے میں ناکامی کے ذمہ داروں کا تعین کر کے قوم کو حقائق سے آگاہ کیا جائے ۔ عوامی نیشنل پارٹی ملک کو محفوظ بنانے کیلئے دہشت گردوں کے خلاف کھڑی رہے گی ۔اے پی ایس سکول پر حملے کے بعد باچا خان یونیورسٹی چارسدہ پر حملہ قوم کیلئے سوالیہ نشان ہے ۔قومی سلامتی کے ذمہ دار ادارے اور وفاقی و صوبائی حکومتیں ایک صفحہ پر ہو کر دہشت گردی کو ختم کرنے کیلئے یکجا ہوں ۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.