باپ کو جہیز خرچ سے بچانے کے لیے بیٹی نے موت کا گلے لگا لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 22 جنوری 2016 14:15

باپ کو جہیز خرچ سے بچانے کے لیے بیٹی نے موت کا گلے لگا لیا

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 جنوری 2016ء): باپ کو جہیز خرچ سے بچانے کے لیے بیٹی نے موت کو ہی اپنے گلے لگا لیا۔ تفصیلات کے مطابق ممبئی سے پانچ سو کلو میٹر دور ایک ضلعی گاﺅں کی رہائشی موہنی نے اپنے غریب کسان باپ کو جہیز خرچ سے بچانے کے لیے خود کُشی کر لی۔پولیس نے بتایا کہ موہنی نے خود کو گھر ہی میں پنکھے سے لٹکا کو موت کو گلے لگا لیا۔

(جاری ہے)

خود کُشی سے قبل لکھے گئے ایک خط میں موہنی نے جہیز سے متعلق سوال کیا جس نے سب کو سوچنے پر مجبور کر دیا۔ موہنی نے اپنے خط میں لکھا کہ لوگ جہیز کی طلب کیوں کرتے ہیں؟؟ پولیس کا کہنا ہے کہ اپنے آخری خط میں موہنی نے اپنے باپ کوئی بھی مذہبی رسومات ادا نہ کرنے کی ہدایت کی ۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اٹھارہ سالہ موہنی نہایت قابل اور ہونہار لڑکی تھی جو ہمیشہ اسی فیصد سے زائد نمبر حاصل کر کے نمایاں کامیابی حاصل کرتی تھی۔