اسلام آباد کی 2 بڑی یونیورسٹیاں چار دیواری سے محروم
سی ڈی اے کے ساتھ اس معاملے پر مشکل صورت حال درپیش ہو گئی
جمعہ 22 جنوری 2016 14:18
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 جنوری۔2016ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی 2 بڑی یونیورسٹیوں کا کیمپسز کے گردف چار دیواری تعمیر کرنے کے معاملے پر مشکل صورت حال درپیش ہو گئی ۔کوششوں کے باوجود قائد اعظم یونیورسٹی اور انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد اپنے کیمپسز کے ارگرد چار دیواری تعمیر نہیں کر سکے ہیں میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ سیکورٹی بڑھا دی ہے لیکن ہماری یونیورسٹی میں گیٹ کی طرف سے اوپن ہے ۔
اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے ترجمان ڈاکٹر حفیظ عابد مسعود نے کہا ہے کہ سیکورٹی اگرچہ بڑھا دی گئی ہے تاہم سی ڈیا ے ہمیں یہاں باؤنڈری وال کے تعمیر کی اجازت نہیں دے رہی ۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی نے سی ڈی اے کے ساتھ کئی دفعہ یہ معاملہ اٹھایا تاہم اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوا ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ باچا خان یونیورسٹی حملے کے بعد ہم نے اپنی سیکورٹی مزید بڑھا دی ہے تاہم کھلے اطراف یونیورسٹی کے لئے ایک کھلا خطرہ ہے انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے کا خیال ہے کہ کشمیریوں کے گرد باؤنڈری کی اجازت نہیں دی جا سکتی ہم نے فرنٹ سائیڈ پر باڑ لگا دی ہے تاہم پبلک باؤنڈری وال کی بھی ضرورت ہے دوسری طرف قائد اعظم یونیورسٹی تجاوزات کی وجہ سے باؤنڈری وال تعمیر نہیں کر سکتی ۔
لینڈ مافیا نے اس کی کئی ایکڑ زمین پر قبضہ کر رکھا ہے ۔ دریں اثناء سی ڈی اے کے ترجمان رمضان ساجد کا کہنا ہے کہ اتھارٹی نے اسلامک یونیورسٹی کو باؤنڈری تعمیر کرنے سے اس لئے روکا ہے کیونکہ کشمیر ہائی وے کا دایاں راستہ تعمیراتی مقاصد کے لئے استعمال نہیں کیا جا سکتا ۔ قائد اعظم یونیورسٹی بارے انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے نے الاٹ شدہ تمام اراضی یونیورسٹی کے حوالے کر دی تھی اس لئے باؤنڈری وال کی تعمیر یونیورسٹی کی ذمہ داری ہے تاہم تجاوزات روکی جا سکیں ۔مزید اہم خبریں
-
حتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا
-
ہمیں ملیریا کی روک تھام بارے میں آگہی اور باہمی تعاون سے کام کرنے کی ضرورت ہے،وزیراعظم
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
نواز شریف کی چین میں صحابی رسول ﷺ کے مزار پر حاضری
-
صوبائی حکومتوں کیساتھ مل کر اسمگلنگ کا خاتمہ ضروری، اسمگلنگ کی روک تھام میں آرمی چیف کی معاونت پر شکر گزار ہوں،وزیراعظم
-
وزیر اعظم کی ایبٹ آباد آمد،شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
وزیراعظم کا فرض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے افسران اور اہلکاروں کیلئے شہدا پیکیج کا اعلان ، سمگلنگ اور سمگلروں کا قلع قمع کرکے خطہ کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
-
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس، سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زر 7.660 ارب ڈالر، سرمایہ کاری 871 ملین ڈالر ہوگئی
-
وزیرِاعظم شہبازشریف کی ایبٹ آباد آمد، شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
خیبر میں سکیورٹی فورسزکا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
-
راولپنڈی، مسافر بس میں ڈکیتی، ڈاکو کی فائرنگ سے مسافر جاں بحق بس کا ڈرائیور زخمی
-
جنہوں نے فیصلے کیے اور جنہیں حکومت میں بٹھایا دونوں ہی پھنس گئے ہیں، امیر جماعت اسلامی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.