آنے والے دس برسوں میں پاکستان کی شرح ترقی کی رفتار پانچ اعشاریہ صفر سات رہے گی
بھارت سب سے زیادہ تیزی سے ترقی کرتا معاشی ملک ہوگاجس کی شرح نمو شرح چھ اعشاریہ نو آٹھ فیصد کا امکان ہے:جائزہ رپورٹ
عمر جمشید جمعہ 22 جنوری 2016 14:36
نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 22 جنوری۔2015ء) آئندہ دس برسوں میں پاکستان کی شرح ترقی کی رفتار پانچ اعشاریہ صفر سات رہے گی جبکہ بھارت سب سے زیادہ تیزی سے ترقی کرتا معاشی ملک ہوگا۔معاشی جائزے کی یہ رپورٹ ہارورڈ یونیورسٹی کے مرکز برائے عالمی ترقی کی جانب سے تیار کی گئی۔رپورٹ کے مطابق آئندہ دس برسوں کے دوران جن ممالک کے تیز رفتار ترقی کے امکانات ہیں ان کا تعلق جنوبی ایشیا اور مشرقی افریقا سے ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ترقی کی جانب گامزن نظر آتا ہے اور آنے والے دس برسوں کے دوران اس کی ترقی کی شرح نمو سالانہ پانچ اعشاریہ صفر سات رہنے کا امکان ہے۔آنے والی دہائی میں بھارتی کی معاشی ترقی کی شرح چھ اعشاریہ نو آٹھ فیصد رہے گی جو تمام ممالک سے زیادہ ہوگی۔(جاری ہے)
بھارت کے تیز رفتار ترقی کی وجوہ کے بارے میں رپورٹ کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے پیداواری صلاحیت میں اضافہ اس کی ترقی کا سبب ہوگا۔
چین کے بارے میں رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آئندہ دس برسوں کے دوران اس کی معاشی ترقی کی رفتار چار اعشاریہ دو آٹھ فیصد رہے گی۔ رپورٹ کے مطابق مشرقی افریقا میں بہت سے ممالک سالانہ پانچ اعشاریہ پانچ فیصد کی رفتار سے ترقی کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ان میں یوگنڈا ، تنزانیا، کینیا ، مالاوی، مڈغاسکر شامل ہیں۔ دوسری جانب آئندہ دس برسوں کے دوران ترقی یافتہ ممالک کی شرح ترقی میں سست رفتاری کے امکانات ہیں۔ امریکی معیشت کے بارے میں اندازہ ہے کہ وہ سالانہ محض دو اعشاریہ آٹھ فیصد شرح نمو حاصل کرے گی۔ برطانیہ تین اعشاریہ دو۔دو فیصد جبکہ جرمنی کی سالانہ معاشی ترقی کا اندازہ صرف صفر اعشاریہ تین پانچ فیصد لگایا گیا ہے۔مزید تجارتی خبریں
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ
-
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
-
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
-
کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ
-
ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.