آل پاکستان نیشنل بنک فٹ بال ٹورنامنٹ ، پاکستان اسٹیل ملز نے کراچی پورٹ ٹرسٹ کو آؤٹ کلاس کردیا

جمعہ 22 جنوری 2016 14:44

آل پاکستان نیشنل بنک فٹ بال ٹورنامنٹ ، پاکستان اسٹیل ملز نے کراچی پورٹ ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 جنوری۔2016ء) کالونی اسپورٹس فٹ بال کلب سعود آباد ملیر کے زیر اہتمام نیشنل بنک آف پاکستان کے تعاون سے کالونی اسپورٹس کمپلیکس پر جاری آل پاکستان نیشنل بنک فٹ بال ٹورنامنٹ کے اہم لیگ میچ میں پاکستان اسٹیل ملز کی ٹیم نے اس وقت سنسنی پھیلا دی جب ٹورنامنٹ کی مضبوط اور قدیم ٹیم کراچی پورٹ ٹرسٹ کی ٹیم کو 5-1سے عبرتناک شکست سے دو چار کردیا ۔

کراچی پورٹ ٹرسٹ کی ٹیم کوئی خاص کھیل پیش کرنے میں ناکام رہی کھیل کی خاص بات پاکستان اسٹیل ملز کے نوجوان اسٹرائیکر کھلاڑی نعمان کا نہایت شاندار اور عمدہ کھیل تھا جنہوں نے یکے بعد دیگرے 3خوبصورت گول کرکے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی جبکہ طارق خان اور وہاب نے ایک ایک گول اسکور کیا کے پی ٹی کا واحد گول محمد نے کیا ۔

(جاری ہے)

اسے سے قبل پاکستان اسٹیل ملز کی ٹیم نے آسکانی برادرز کوبھی 5-0سے شکست دیکر 3پوائنٹ حاصل کرچکی ہے اس کامیابی کے بعد اسٹیل ملز کے 6پوائنٹ ہوگئے ہیں جبکہ کے پی ٹی کی ٹیم اب تک صرف 4پوائنٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہی ۔

ٹورنامنٹ میں آج منور شہید فٹ بال کلب کوئٹہ کا مقابلہ گلشن سوکر کلب سے ہوگا ۔کھیلے گئے میچ میں ریفریز کے فرائض جاوید بنگش ،سراج الدین طالب ،انیس اختر بلوچ اور جہانگیر خان نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر ایم خالد نیشنل بنک اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔

متعلقہ عنوان :