امبیڈکر یونیورسٹی میں‌ بھارتی وزیر اعظم کے خطاب کے دوران ہنگامہ آرائی۔ بھارتی میڈیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 22 جنوری 2016 15:26

امبیڈکر یونیورسٹی میں‌ بھارتی وزیر اعظم کے خطاب کے دوران ہنگامہ آرائی۔ ..

لکھنؤ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 جنوری 2016ء) : لکھنؤ میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے امبیڈکر یونیورسٹی کی کانووکیشن تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کے لیے جب بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اسٹیج پر آئے تو ہال میں موجود طلبا نے مودی کے خلاف نعرے بازی شروع کر دی۔

(جاری ہے)

مودی کی آمد اور خطاب پر ہنگامہ آرائی کرنے والے طلبا کو پولیس نے دھکے مار کر ہال سے باہر نکال دیا۔ طلبا نے بھارتی وزیر اعظم کے خلاف مودی مردہ باد کے نعرے لگائے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق طلبا کو ہال سے باہر نکالنے کے بعد بھارتی وزیر اعظم نے اپنی تقریر کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔ مودی کے خلاف طلبا کی ہنگامہ آرائی کی ویڈیو کے مناظر آپ بھی ملاحظہ فرمائیے:

متعلقہ عنوان :