وزیر اعظم نواز شریف نے سانحہ چارسدہ پر پیر کو اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کر لیا

جمعہ 22 جنوری 2016 15:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 جنوری۔2016ء) وزیر اعظم نواز شریف نے سانحہ چارسدہ پر پیر کو اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کر لیا،اجلاس میں قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد میں حائل رکاوٹوں اور سانحہ چارسدہ کے ثبوتوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے سانحہ چارسدہ پر پیر کو اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔اعلیٰ سطح اجلاس میں سانحہ باچا خان یونیورسٹی پر سیاسی اور عسکری قیادت ایک بار پھر سر جوڑ کر بیٹھے گی۔ اجلاس میں قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد میں حائل رکاوٹوں اور سانحہ چارسدہ کے ثبوتوں کا جائزہ لیا جائے گا۔