وزیراعظم سے ناشتے کی میز پر تاجروں کے وفد کی ملاقات، تاجروں کو پاکستان میں سرمایہ کار دوست پالیسیوں، پاکستان میں اقتصادی بحالی اور منافع بخش سرمایہ کاری کے مواقع بارے آگاہ کیا

جمعہ 22 جنوری 2016 15:44

ڈیوس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 جنوری۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف سے ناشتے کی میز پر تاجروں کے وفد کی ملاقات،ملاقات میں تاجروں کو پاکستان میں سرمایہ کار دوست پالیسیوں، پاکستان میں اقتصادی بحالی اور منافع بخش سرمایہ کاری کے مواقع بارے آگاہ کیا۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کو وزیراعظم نواز شریف نے ڈیوس میں تاجروں سے ناشتے کی میز پر پاکستان میں کاروباری مواقعوں کے حوالے سے گفتگو کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار اور وزیر تجارت خرم دستگیر ،سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین مفتاح اسماعیل، معاون خصوصی طارق فاطمی اور عالمی اقتصادی فورم کے بانی کلاز شواب نے بھی شرکت کی۔ناشتے کی میز پر ہونے والی اہم ملاقات کا اہتمام پاتھ فائنڈر گروپ کے چیئرمین اکرام سہگل نے کیا۔ وزیراعظم نواز شریف نے تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں پاکستان میں سرمایہ کار دوست پالیسیوں، پاکستان میں اقتصادی بحالی اور منافع بخش سرمایہ کاری کے مواقع بارے آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :