ملک بھر میں مدارس کی رجسٹریشن کیلئے ڈیٹا جمع کر نے کا کام ایک سیکیورٹی ادارے کے ذمے لگایا ،حکومت نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے انٹیلی جنس شےئر نگ پر زور دیا ،انٹیلی جنس سے ملک بھر میں کئی تخریب کاری کی کوششوں کو ناکام بنایا گیا ،انٹیلی جنس شےئر نگ سے سانحہ صفورا گوٹھ سمیت اہم مقدمات میں کامیابیا ں ملیں ، کوئٹہ میں حالیہ انسداد پولیو مہم میں 90فیصد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گے،گزشتہ د نوں کوئٹہ میں انسداد پولیو سینٹر پر دہشت گردوں کے حملے میں ٹارگٹ پولیو ورکرز نہیں سیکیورٹی فورسز تھیں،دہشت گردوں کے حملوں سے پولیو ورکرز کے حوصلے مزید بلند ہوئے

وزیر مملکت برائے داخلہ بلیغ الر حمن کا سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس اور عوامی اہمیت کے معاملات پر سوالات کے جوابات

جمعہ 22 جنوری 2016 15:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 جنوری۔2016ء) وزیر مملکت برائے داخلہ بلیغ الر حمن نے کہا ہے کہ ملک بھر میں مدارس کی رجسٹریشن کیلئے ڈیٹا جمع کر نے کا کام ایک سیکیورٹی ادارے کے ذمے لگایا ہے،حکومت نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے انٹیلی جنس شےئر نگ پر زور دیا ہے ،انٹیلی جنس کی وجہ سے ملک بھر میں کئی تخریب کاری کی کوششوں کو ناکام بنایا گیا جس کی وجہ سے ملک بھر میں دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی آئی ہے،انٹیلی جنس شےئر نگ کی وجہ سے سانحہ صفورا گوٹھ سمیت اہم مقدمات میں کامیابیا ں ملی ہیں، کوئٹہ میں حالیہ انسداد پولیو مہم میں 90فیصد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گے،گزشتہ دونوں کوئٹہ میں انسداد پولیو سینٹر پر دہشت گردوں کے حملے میں ٹارگٹ پولیو ورکرز نہیں بلکہ سیکیورٹی فورسز تھیں،دہشت گردوں کے اس طرح کے حملوں سے پولیو ورکرز کے حوصلء پست ہونے کی بجائے مزید بڑھے ہیں۔

(جاری ہے)

وہ جمعہ کو سینیٹ میں وقفہ عوامی اہمیت کے معاملات پر سینیٹر عطا ء الرحمان اور سینیٹر عتیق شیخ کے توجہ دلاؤ نوٹس پر سوالات کے جوابات دے رہے تھے۔قبل ازیں ایم کیو ایم کے سینیٹر شیخ عتیق نے کہا کہ گزشتہ ہفتے کوئٹہ میں انسداد پولیو سینٹر پر دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا جس کی وجہ سے 15سے زائد افراد جاں بحق ہوئے،اسطر ح کے واقعات پہلے بھی دیگر صوبوں میں بھی ہو چکے ہیں ،حکومت انسداد پولیو ٹیموں پر ہونے والے حملوں کا نوٹس سے انکو اس سے بھی بہتر سیکیورٹی فراہم کرے،انہوں نے کہا کہ پولیو ٹیموں پر ہونے والے حملوں کو دہشت گردی قرار دیکر نیشنل ایکشن پلان کا حصہ بنایا جائے۔

جے یو آئی (ف)کے سینیٹر عطاء الر حمان نے کہا کہ باچا خان یونیورسٹی پر حملوں جیسے واقعات کے بعد علماء اور مدارس کیخلاف باتیں کی جاتیں ہیں،کیا نیشنل ایکشن پلان کے عملد رآمد میں علماء اور مدارس رکاؤٹ بن رہے ہیں،پنجاب میں شیڈول فور کے تحت مدارس کے طلباء اور اساتذہ پر مظالم ڈھائے جارہے ہیں،اور سیکیورٹی ادارے مدارس رجسٹریشن کے نام پر مدارس انتظامیہ سے طرح طرح کے سوالات پوچھتے ہیں۔

اس موقع پر وزیر مملکت برائے داخلہ بلیغ الر حمن نے کہا ہے کہ پہلے ملک بھر میں مدارس کی رجسٹریشن کیلئے تمام سیکیورٹی ادارے ڈیٹا جمع کر نے کیلئے علیحدہ علیحدہ مدارس میں جاتے تھے ،اس سلسلے کو ختم کر کے ملک بھر میں مدارس کی رجسٹریشن کیلئے ڈیٹا جمع کر نے کا کام ایک سیکیورٹی ادارے کے ذمے لگایا ہے،حکومت نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے انٹیلی جنس شےئر نگ پر زور دیا ہے،انٹیلی جنس کی وجہ سے ملک بھر میں کئی تخریب کاری کی کوششوں کو ناکام بنایا گیا جس کی وجہ سے ملک بھر میں دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی آئی ہے،انٹیلی جنس شےئر نگ کی وجہ سے ہی سانحہ صفورا گوٹھ سمیت اہم مقدمات میں کامیابیا ں ملی ہیں، کوئٹہ میں حالیہ انسداد پولیو مہم میں 90فیصد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گے،گزشتہ دونوں کوئٹہ میں انسداد پولیو سینٹر پر دہشت گردوں کے حملے میں ٹارگٹ پولیو ورکرز نہیں بلکہ سیکیورٹی فورسز تھیں،حملے میں کوئی پولیو ورکر جاں بحق نہیں ہوابلکہ 13سیکیورٹی اہلکار اور 2سویلین شہید ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے اس طرح کے حملوں سے پولیو ورکرز کے حوصلء پست ہونے کی بجائے مزید بڑھے ہیں۔

متعلقہ عنوان :