خام تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد ، حکومت کو 6 ماہ میں 290 ارب روپے کی بچت ہوئی،ادارہ شماریات

جمعہ 22 جنوری 2016 16:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 جنوری۔2016ء) خام تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد میں 6ماہ کے دوران حکومت کو 290 ارب روپے کی بچت ہوئی۔

(جاری ہے)

ادارہ شماریات کے جاری اعد و شمار کے مطابق جولائی سے دسمبر کے دوان 4 ارب 17 کروڑ ڈالر کا خام تیل اور پیٹرولیم مصنوعات درآمد کی گئی جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران 6 ارب 94 کروڑ ڈالر کی پیٹرولیم مصنوعات اور خام تیل درآمد کیا گیا تھا۔

6ماہ کے دوران 1 ارب 47 کروڑ ڈالر کا خام تیل ، جبکہ 2 ارب 70 کروڑ ڈالر کی پیٹرولیم مصنوعات درآمد کی گئی اس طرح حکومت کو 6ماہ کے دوران تقریبا 290 ارب روپے کی بچت ہوئی۔ادارہ شماریات کے مطابق حکومت کو خام تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں 2 سو ارب 90 کروڑ روپے کی بچت ہوئی جبکہ رواں مالی سال کے چھ ماہ میں 4 ارب 17 کروڑ ڈالر کا تیل درآمد کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :