افغان دارالحکومت کابل میں پہلی ویمن یونیورسٹی کھولنے کا فیصلہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 22 جنوری 2016 16:17

افغان دارالحکومت کابل میں پہلی ویمن یونیورسٹی کھولنے کا فیصلہ

کابل (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 جنوری 2016ء) : افغان دارالحکومت کابل میں پہلی ویمن یونیورسٹی کھولنے ک فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان میں طالبان کے اثرو رسوخ کے سبب خواتین کو ان کے حقوق سے محروم رکھا جاتا تھا جبکہ طالبان کے مطابق خواتین کو تعلیم دینا بھی غیر اسلامی ہے۔ لیکن افغانستان کی خاتون اول رولا غنی نے خواتین کے حقوق کے لیے آواز اُٹھائی اور اعلان کیا کہ ویمن یونیورسٹی کا قیام جلد ہی عمل میں لایا جائے گا۔

(جاری ہے)

افغانستان کی خاتون اول خواتین کے لیے ہمیشہ ہی سے ایک گیم چینجر ثابت ہوئی ہیں۔ گذشتہ برس دسمبر میں انہوںنے کہا کہ میں یقین رکھتی ہوں کہ ہمارے ملک کی خواتین ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے ہمارے پیارے ملک افغانستان کو پھر سے مستحکم کرنے میں اپنا بھر پور حصہ ڈالیں گی۔یہ گذشتہ کئی دہائیوں میں پہلی مرتبہ ہوا کہ صدر کی اہلیہ نے مسائل کو اُجاگر کیا اور ان کے لیے آواز اُٹھائی۔افغان خاتون اول خواتین کو ان کے حقوق کی فراہمی میں بھی خاصی سر گرم رہی ہیں۔جبکہ سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ %99.7کی مسلمان آبادی میں وہ ایک عیسائی خاتون ہیں۔

متعلقہ عنوان :