انفلوائنزا پر قابو پانے کیلئے ہرممکن اقدمات کئے جا رہے ہیں،چیف سیکرٹری پنجاب

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 22 جنوری 2016 16:18

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 22 جنوری۔2015ء) چیف سیکرٹری پنجاب خضرحیات گوندل کی زیرصدارت انفلوائنزا کی روک تھام کیلئے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس روزانہ کی بنیاد پر سول سیکرٹریٹ میں منعقد ہو رہا ہے۔جمعہ کے روز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے کہا کہ انفلوائنزا پر قابو پانے کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ مریضوں کو ہسپتالوں میں علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔ انہوں نے کہاکہ احتیاطی تدابیر کے علاوہ بھرپور آگاہی مہم کو تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جائے۔

(جاری ہے)

اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈی جی ہیلتھ سروسز ڈاکٹر امجد شہزاد نے بتایاکہ صوبہ میں انفلوائنزا کے مریضوں کی کل تعداد 53ہے اور لاہور میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران 2نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پچھلے 24گھنٹوں میں ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی میں انفلوائنزا کے کے باعث ایک موت واقع ہوئی ہے جس سے اموات کی کل تعداد 18ہوگئی ہے۔اجلاس میں مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق، ایم پی اے خواجہ عمران نذیر، ایڈیشنل چیف سیکرٹری شمائل احمد خواجہ، سیکرٹری صحت نجم احمد شاہ، سیکرٹری صحت (پرائمری) علی جان اور چیئرمین پی آئی ٹی بی ڈاکٹر عمر سیف نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :