سانحہ چارسدہ کے بعد تعلیمی اداروں کی سکیورٹی بہتر بنانے کیلئے لاہور ہائ یکورٹ سے رجوع کر لیا گیا۔

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 22 جنوری 2016 16:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 جنوری۔2016ء) یہ درخواست مقامی وکیل اعظم چوہان کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں پنجاب حکومت، آئی جی پنجاب، ضلعی انتظامیہ اور سیکرٹری سکولز کو فریق بنایا گیا ہے درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ حکومت تعلیمی اداروں کی سکیورٹی میں ناکام ہو چکی ہے، آرمی پبلک سکول کے بعد سانحہ چارسدہ، سکیورٹی اقدامات پر سوالیہ نشان ہے۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تشکیل دی گئی مانیٹرنگ ٹیمیں صرف کاغذی کاروائی کر رہی ہیںطالب علم ملک کا مستقبل ہیں، انکی جان و مال کی حفاظت حکومت کا فرض ہے،عدالت تعلیمی اداروں میں سخت سکیورٹی فراہم کرنے کاحکم جاری کرے

متعلقہ عنوان :