حکومت نے محکمہ امداد باہمی کو اپ گریڈ کرنے کے لئے حکمت عملی پر عملدرآمد شروع کر دیا

299.346 ملین روپے کی لاگت سے نئی اور پرانی سکیموں کومکمل کیا جائے گا‘ صوبائی وزیر ملک محمد اقبال چنٹر

جمعہ 22 جنوری 2016 17:22

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 جنوری۔2016ء) صوبائی وزیر کوآپریٹو ملک محمد اقبال چنڑ نے کہا ہے کہ حکومت نے محکمہ امداد باہمی کو اپ گریڈ کرنے کے لئے حکمت عملی پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے ، اس سلسلے میں 299.346 ملین روپے کی لاگت سے نئی اور پرانی سکیموں کومکمل کیا جائے گا، ریجنل کو آپریٹوٹریننگ انسٹیٹیوٹ بہاولپور کو45ملین روپے کی لاگت سے اپ گریڈیشن کا عمل شروع کر دیا گیا ہے جبکہ159ملین روپے کی لاگت سے فیصل آباد کا کوآپریٹو ٹریننگ کالج کو بھی اپ گریڈکیا جا رہاہے۔

اس امر کا اظہارانہوں نے ریجنل کو آپریٹوٹریننگ انسٹیٹیوٹ بہاولپورکی اپ گریڈیشن کے مو قع پر سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر سیکرٹری کوآپریٹو بابر حیات تارڑ ،بنک افسران، انتظامیہ اور دیگر معززین شہری موجود تھے۔

(جاری ہے)

وزیر کوآپریٹو ملک محمد اقبال چنڑ نے کہا کہا اپ گریڈیشن کے عمل میں انسٹیٹیوٹ کی باؤنڈری وال،ہوسٹل ،رہائش گاہیں، آڈیٹو ریم،لائبریری،کانفرنس روم،ٹریننگ رومز،کینٹین اورجدیدانداز کی کمپیوٹر لیبارٹری شامل ہیں۔ انہوں نے کہا ک کہ اسی طرح فیصل آبادکے ٹریننگ کا لج کو بھی ا پ گریڈکیا جا رہا ہے اس سلسلے159ملین روپے کی رقم خرچ کی جا رہی ہے۔ ان ٹریننگ اداروں کو کسی بھی بڑے ادار ے کے برابردرجہ دیا جا سکتا ہے۔