ملک سہیل حسین ایف پی سی سی آئی کے کوآرڈی نیشن آفیسر ٹو چےئر مین مقرر

جمعہ 22 جنوری 2016 18:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 جنوری۔2016ء) ایف پی سی سی آئی کے صدر عبدالرؤف عالم نے ملک سہیل حسین کو ایف پی سی سی آئی کا چےئر مین کوآرڈی نیشن مقرر کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں باقائدہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے جس کے بعد ملک سہیل نے وفاقی چیمبر کی تاریخ میں طویل ترین مدت تک اس عہدے پر تعینات رہنے والے رہنما کا اعزاز حاصل کر لیا۔ ملک سہیل کی ذمہ داریوں میں وفاقی وزراء و اعلیٰ حکام، مختلف سرکاری و غیر سرکاری محکموں، نجی شعبہ، ایف پی سی سی آئی کے ہیڈ آفس و ریجنل دفاتراور تمام چیمبروں و تجارتی تنظیموں سے رابطہ رکھیں گے