مودی کو یونیورسٹی کانووکیشن سے خطاب کا شوق مہنگا پڑھ گیا ، ہال مودی مردہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا

طلباء کا دلت طالب علم کی خودکشی کے معاملے پر شدید احتجاج ،وزیر اعظم کو 20منٹ خطاب روکنا پڑا

جمعہ 22 جنوری 2016 18:07

مودی کو یونیورسٹی کانووکیشن سے خطاب کا شوق مہنگا پڑھ گیا ، ہال مودی ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 جنوری۔2016ء ) بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کو یونیورسٹی کے کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کا شوق مہنگا پڑھ گیا ،بھارتی وزیراعظم کے خطاب کے دوران یونیورسٹی ہال مودی مردہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا ،یونیورسٹی کے طلبا ء نے خطاب کے دوران دلت طالب علم کی خودکشی کے معاملے پر شدید احتجاج کیا ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق جمہ کے روز جونہی بھارتی وزیراعظم نریندرمودی لکھنوؤ یونیورسٹی کے کانووکین کی تقریب سے خطاب کے لیے ڈائس پر پہنچے تو ہال میں موجود طلباء نے بھارتی وزیراعظم کیخلاف شدید احتجاج کیا اور یونیورسٹی ہال ،نریندر مودی مردہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا جس پر وزیراعظم نریندر مودی کو اپنا خطاب20منٹ تک روکنا پڑا۔

رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی طلباء نے چند روز قبل دلت طالب علم روہیت کو یونیورسٹی سے نکالے جانے پر احتجاج کیا ہے روہیت نے یونیورسٹی سے نکالے جانے پر خودکشی کر لی تھی ۔

متعلقہ عنوان :