اسلام آباد میں سٹیزن کلب کا3ارب سے زائد کا نیا پی سی ون مکمل ہوگیا ، منصوبہ رواں سال مکمل ہوجائیگا،پمز میں ایک ہفتے میں ٹراما کے 4000کیسز آئے ،پمز ہسپتال میں انتظامیہ کی مشاورت سے نیاٹراما سنٹرتعمیر کیا جائیگا

وزیرمملکت برائے کیڈڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا سینیٹ میں سینیٹر جاوید عباسی کے توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب

جمعہ 22 جنوری 2016 18:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 جنوری۔2016ء) وزیرمملکت برائے کیڈڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں سٹیزن کلب کا3ارب سے زائد کا نیا پی سی ون مکمل ہوگیا ہے اور اس سال منصوبہ مکمل کرلیا جائیگا،پمز میں ایک ہفتہ میں4000ٹراما کے کیسز آئے ہیں،پمز ہسپتال میں انتظامیہ کی مشاورت سے نیاٹراما سینٹر تعمیر کیا جائیگا ۔

وہ جمعہ کو سینیٹ کے اجلاس میں سینیٹر جاوید عباسی کی جانب سے ایف9پارک اسلام آباد میں اسلام آباد سٹیزن کلب کی تکمیل میں تاخیر کے حوالے سے توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب د ے رہے تھے ۔اس سے قبل سینیٹر محمدجاوید عباسی نے ایف9پارک اسلام آباد میں اسلام آباد سٹیزن کلب کی تکمیل میں تاخیر کے حوالے سے توجہ مبذول کرانے کا نوٹس پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ1ارب25کروڑ کا منصوبہ تھا جس میں57کروڑ خرچ کیے جاچکے ہیں اوریہ سی ڈی اے بورڈ کی منظوری کے بغیر منصوبہ شروع کیا گیاتھا،اس حوالے سے سپریم کورٹ نے سوموٹو ایکشن لیا تھااور ہدایت کی تھی کہ منصوبہ کو ختم کرکے یہاں پر تعلیمی ادارہ بنایا جائے،لیکن حکومت کی تاخیر اور ہدایت پر عمل نہیں کیا۔

(جاری ہے)

توجہ مبذول کرانے کے نوٹس کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ سٹیزن کلب کی تعمیر کیلئے سی ڈی اے نے منظوری دی تھی اور2ارب21کروڑ70لاکھ ڈی سی ون کی منظوری دی تھی اور2010میں سپریم کورٹ نے سوموٹو ایکشن لیاتھا لیکن منصوبہ کوروکنے کیلئے کوئی احکامات نہیں دیئے۔حکومت نے3ارب سے زائد کا پی سی ون دوبارہ منظورکیا ہے اور2016میں یہ منصوبہ مکمل کرلیا جائیگا،پمز میں ٹراماسینٹر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پمز میں ایک ہفتہ میں4000کیسز ٹراما کے حوالے سے آئے ہیں اورپمز میں انتظامیہ کی مشاورت سے خصوصی ٹراماسینٹر تعمیر کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :