پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ترقی کے چیلنجوں سے نمٹاجا سکتاہے‘ڈاکٹر عمر سیف
جدید انفارمیشن و کمیونیکیشن ٹیکنالوجی ترقیاتی اہداف کے حصول میں بہت معاون ثابت ہو رہی ہے ‘تقریب سے خطاب
جمعہ 22 جنوری 2016 18:51
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 جنوری۔2016ء ) چیئرمین پنجاب آئی ٹی بورڈ ؍وائس چانسلر آئی ٹی یونیورسٹی ڈاکٹر عمر سیف نے کہا ہے کہ پاکستان میں ترقیاتی چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے کافی صلاحیت موجود ہے جس کے لئے جدید انفارمیشن و کمیونیکیشن ٹیکنالوجی بے حد کارآمد ثابت ہو رہی ہے۔ وہ گذشتہ ارفع سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک میں پندرہ روزہ انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ڈیزائن سمٹ کی اختتامی تقریب سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کر رہے تھے۔
سمٹ کا اہتما م آئی ٹی یونیورسٹی نے یو ایس ایڈز کے تعاون سے کیا تھا اور اس میں پاکستان سمیت تمام برِ اعظموں سے تیس کے قریب مندوبین نے شرکت کی۔ڈاکٹر عمر سیف نے مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات کے باوجود دنیا بھر سے ماہرین کی شرکت قابلِ ستائش بات ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ لاہور کے سماجی مسائل کے حل کے لئے سمٹ کے ماہرین نے جو منصوبے ڈیزائن کیے ہیں ان سے استفادہ کیا جائے گا ۔
انہوں نے کہا کہ پی آئی ٹی بی اور آئی ٹی یونیورسٹی پنجاب میں عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے کے لئے کوشاں ہے اور جدید ٹیکنالوجی کو مہارت سے استعمال کرتے ہوئے تمام شعبوں میں بہتری لائی جا رہی ہے۔ یو ایس ایڈز کے کامران نیازی نے سمٹ کو بے حد کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ جس طرح پندرہ دنوں میں سمٹ کے شرکا ء لاہور اور اس کے گردو نواح میں بسنے والے پسماندہ طبقوں کے پاس خود گئے ہیں اور انکے بنیادی مسائل معلوم کیے ہیں وہ ترقیاتی منصوبوں کے حل کی سمت میں مثبت قدم ہے اور ان معلومات کی بنیاد پر ہی حقیقی ترقی کی عمارت استوار ہو سکتی ہے۔ کانفرنس سے امریکہ کے ڈینئل میڈن، آسٹریا کی جولیا کلیمر، ٹوگو کی مس کوفی ہونو اور کینیا کی مس کیتھرین راکام نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر تمام شرکا ء نے اپنے اپنے منصوبوں کی بریفنگ بھی دی۔مزید قومی خبریں
-
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی، پرویز الہی سمیت 172 افراد کے موبائل سے متعلق رپورٹ طلب
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم ،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.