پاکستان میں داعش کے وجود سے انکار نہیں کیا جا سکتا،ریحام خان

نیشنل ایکشن پلا ن کے صرف تین نکات پر عمل درآمد ہو رہا ہے،حکومت دہشت گردی کیخلاف آپریشن کا آغاز اسلام آباد او ر پنچاب سے کرے، ڈی ایچ کیو چارسدہ میں زخمیوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو

جمعہ 22 جنوری 2016 18:55

پاکستان میں داعش کے وجود سے انکار نہیں کیا جا سکتا،ریحام خان

چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 جنوری۔2016ء ) عمران خان کی سابق اہلیہ اور سنیئر صحافی ریحام خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں داعش کے وجود سے انکار نہیں کیا جا سکتا،نیشنل ایکشن پلا ن کے صرف تین نکات پر عمل درآمد ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

حکومت دہشت گردی کے خلاف آپریشن کا آغاز اسلام آباد او ر پنچاب سے کرے ،ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی کے زخمیوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ریحام خان نے کہا کہ13مہینے قبل دہشت گردوں نے اے پی ایس پر حملہ کیا تھا جس کے بعد حکومت نے دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کے لئے 20نکاتی نیشنل ایکشن پلان بنایاتھا لیکن نیشنل ایکشن پلان کے صرف تین نکات پر عمل درآمد ہو رہا ہے جس کی وجہ سے ایک مرتبہ پھر دہشت گردوں نے ایک درسگاہ کو نشانہ بنایا ،اس موقع پر ریحام خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں داعش کے وجود سے انکار نہیں کیا جا سکتااس لئے حکومت ان دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کاآغاز اسلام اور پنجاب سے کرے ۔