دنیا میں ثقافت اور سیاحت کا شعبہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے نوجوانوں کیلئے بے شمار ملازمتیں پیدا ہو رہی ہیں‘رانا محمد اقبال

پاک چائنہ اکنامک کوریڈور سے نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کو فائدہ حاصل ہو گا‘ اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کوتھم کے کانووکیشن سے خطاب

جمعہ 22 جنوری 2016 18:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 جنوری۔2016ء ) اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے کہاکہ کسی بھی ملک کی ترقی کا راز تعلیم اور ہنر مندی سے وابستہ ہے اس وقت دنیا میں ثقافت اور سیاحت کا شعبہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے اس شعبہ میں نوجوانوں کے لیے بے شمار ملازمتیں پیدا ہو رہی ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارانہوں نے مقامی ہوٹل میں کالج آف ٹورازم اینڈ ہوٹل مینجمنٹ کے کانوکیشن میں طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے تحت پڑھے لکھے اور ہنر مند بے روزگار نوجوانوں کو آسان شرائط پر قرضے کی فراہمی ملک و قوم کی ترقی میں معاون ثابت ہو گی۔رانا محمد اقبال خاں نے کہا کہ پاک چائنہ اکنامک کوریڈور سے نہ صرف ملک پاکستان بلکہ پورے خطے کو اس سے فائدہ حاصل ہو گا۔تمام صوبے اس سے یکساں طور پر مستفید ہونگے اور ملک میں اقتصادی اور معاشی خوشحالی آئے گی۔