بحریہ ٹاون کی جانب سے کراچی میں بنائی جانے والی پاکستان کی طویل ترین عمارت کا افتتاح کر دیا گیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 22 جنوری 2016 19:36

بحریہ ٹاون کی جانب سے کراچی میں بنائی جانے والی پاکستان کی طویل ترین ..
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 جنوری 2016ء) بحریہ ٹاون کی جانب سے کراچی میں بنائی جانے والی پاکستان کی طویل ترین عمارت کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بحریہ ٹاون کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ کراچی میں پاکستان کی طویل ترین عمارت کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں آج شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

عمارت کا نام بحریہ ٹاون آئیکون کراچی رکھا گیا ہے جو کہ 272 میٹر طویل جبکہ 62 منزلہ عمارت ہو گی۔ اس عمارت کی اب تک 41 منزلوں کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے۔ اس عظیم و الشان عمارت میں رہائشی اپارٹمنٹس، کاروباری دفاتر اور فائیو سٹار ہوٹلز کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ یہ عمارت کراچی میں ساحل سمندر کے قریب شاہراہ فردوسی پر تعمیر کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :