وزیراعلیٰ کا سینئر صحافی شفیق اعوان کی والدہ اور سابق ممبر بورڈ آف ریونیو سلیم شیر افگن کے انتقال پر اظہار تعزیت

جمعہ 22 جنوری 2016 19:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 جنوری۔2016ء)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے سینئر صحافی شفیق اعوان کی والدہ اور سابق ممبر بورڈ آف ریونیو سلیم شیر افگن کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں سوگوار خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اﷲ تعالی مرحومین کی ا رواح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندانوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔