چارہ کاٹنے کی مشینوں سے حادثاتی طورپر انسانی ہاتھ کے کٹنے کے واقعات انتہائی افسوسناک ہیں،شہبازشریف
مشین میں حفاظتی آلات کی تنصیب کیلئے پنجاب حکومت سبسڈی دینے کیلئے بھی تیار ہے،وزیراعلیٰ کا ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس سے خطاب
ذیشان حیدر جمعہ 22 جنوری 2016 19:45
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 جنوری۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ چارہ کاٹنے کی مشینوں سے حادثاتی طورپر انسانی ہاتھ کے کٹنے کے واقعات انتہائی افسوسناک ہیں اورایسے حادثات سے بچاؤ کیلئے چارہ کاٹنے کی مشین کے ڈیزائن میں حفاظتی پہلوؤں کو مد نظر رکھنا انتہائی ضروری ہے۔ چارہ کاٹنے کی مشین کی زد میں ہاتھ آجانے کے واقعات کی روک تھام کیلئے تمام متعلقہ محکموں کو باہمی کوآرڈینیشن کے تحت کام کرنا ہوگا۔
وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے یہ بات ویڈیو لنک کے ذریعے سول سیکرٹریٹ میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ اجلاس میں چارہ کاٹنے کی مشین میں آ کر ہاتھ کٹ جانے کے واقعات کے سدباب کیلئے سفارشات کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کاشتکاروں کو ہاتھ کٹنے جیسے حادثات سے بچانے کیلئے مشین میں حفاظتی نقطہ نظر کے حوالے سے ضروری تبدیلیاں کی جانی چاہئیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
-
نوازشریف کی صحابی رسولؐ سعد بن ابی وقاصؓ کے مزار پر حاضری
-
اپنے معاشرے کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ضروری ہے ہماری خواتین انفارمیشن ٹیکنالوجی سکلزحاصل کریں‘مریم نواز
-
پنجاب میں سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے لئے اب کوئی جگہ نہیں‘ مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی پولیس یونیفارم میں لیڈی پولیس کانسٹیبل اورٹریفک اسسٹنٹ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت
-
’’مجھے بھی مبارک باد، یہ میری بھی بیٹیاں ہیں‘‘،مریم نوازشریف
-
اوگرانے تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید کر دی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے پروٹوکول واپس کردیا
-
سپریم کورٹ نے برطرفی کیخلاف حیدرآباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ملازمین کی درخواست مسترد کردی
-
ہمیں بتائیں کہ نگران حکومت یا موجودہ حکومت نے پھر 2 اڈے سُپرپاور کو دیئے ہیں؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.