وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی پر ڈیرہ بگٹی میں حملہ

muhammad ali محمد علی جمعہ 22 جنوری 2016 20:16

وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی پر ڈیرہ بگٹی میں حملہ

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 جنوری 2016ء) وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی پر ڈیرہ بگٹی میں حملہ ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے وزیر داخلہ سرفراز بگٹی پر ان کے آبائی علاقے ڈیرہ بگٹی میں حملہ ہوا ہے۔ حملہ ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے کیا گیا جس میں سرفراز بگٹی بال بال بچ گئے۔

(جاری ہے)

لیویز حکام کے مطابق حملے میں وزیر داخلہ اور انکے محافظوں کی گاڑیوں کو جزوی نقصان پہنچا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق نامعلوم شرپسندوں کی جانب سے سڑک کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے وزیر داخلہ کی گاڑی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ تاہم اب تک کسی گروپ کی جانب سے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :