زلزلہ زدہ علاقوں میں تعمیراتی منصوبوں میں خراب کاکردگی پر8 کنٹریکٹرز کے ٹھیکے منسوخ کر دیئے گئے، بروقت منصوبے مکمل نہ کرنے والے ٹھیکداروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائیگا، جاری منصوبوں پر رفتار کا مستقل بنیادوں پر جائزہ لیا جائے گا، 2005 سے اب تک 14000 9974منصوبے تسلی بخش طور پرمکمل ہوئے

زلزلے سے متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو اور بحالی کے ادارے ایرا کے ترجمان کا بیان

جمعہ 22 جنوری 2016 20:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 جنوری۔2016ء) زلزلے سے متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو اور بحالی کے ادارے (ایرا)نے کہا ہے کہ بروقت منصوبے مکمل نہ کرنے والے کنٹریکٹرز کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا،8 کنٹریکٹرز کی خراب کاکردگی اور مقررہ وقت پرمنصوبے مکمل نہ کرنے پر کنٹریکٹ منسوخ کر دیئے، جاری منصوبوں پر رفتار کار یگولر بنیادوں پر جائزہ لیا جائے گا، 2005 کے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں 14000 منصوبوں سے 9974منصوبوں کو مکمل کرنے پر اطمینان کا اظہار کیا، اقوام متحدہ کی طرف سے کاکردگی کی تعریف کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

جمعہ کو ایرا ترجمان کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ایر ا نے جاری ترقیاتی منصوبوں کو تیز رفتاری کے ساتھ مکمل کرنے کے حوالے سے حکومتی احکامات پر عملدرآمد کیلئے کرنے کیلئے منصوبوں کی نگرانی شروع کر دی ہے اور جو کنٹریکٹرز منصوبوں کی تکمیل میں سستی کر رہے ہیں، ان کے خلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے، جاری منصوبوں پر کنٹریکٹرز کی کارکردگی جانچنے کے حوالے سے ایرا کے ہونے والے اجلاس میں ایرا کے ڈی جی پلاننگ طاہر پرویز، پراجیکٹ ڈائریکٹر ایرا اور نیسپاک کے حکام نے ایران کے جاری منصوبوں میں رفتار تیز کرنے کیلئے غور کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں 8 کنٹریکٹرز کی خراب کارکردگی اور بار بار وارننگ نوٹس کے باوجود منصوبوں کی بروقت تکمیل نہ کرنے پر ان کو دیئے گئے کنٹریکٹ ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس نے کنٹریکٹرز کو خبردار کیا کہ کام میں سست روی برداشت نہیں کی جائے گی کیوں کہ اس سے قومی خزانہ کو شدید نقصان ہوتا ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جاری منصوبوں پر کام کی رفتار کاریگولر بنیادوں پر جائزہ لیا جائے گا، اس حوالے سے نائب ڈپٹی چیئرمینایرا بریگیڈیئر ابوبکر امین نے ڈی جی مانیٹرنگ کو خصوصی ٹاسک دے دیا، اجلاس نے ایران کی طرف سے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں 14000سے زائد منصوبوں سے 9974 منصوبے مکمل کرنے پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

اجلاس میں اقوام متحدہ کی جانب سے 8اکتوبر 2005 کے تباہ کن زلزلہ کے بعد ایران کی بحالی اور تعمیر نو کے حوالے سے کارکردگی کی تعریف کا خیر مقدم کیا۔

متعلقہ عنوان :